Voice of Asia News

فیس بک خودکار طریقے سے دہشت گردوں کا مواد تیار کر رہا ہے،امریکہ

واشنگٹن ( وائس آف ایشیا) امریکہ کے نیشنل وسل بلوور سینٹر واشنگٹن نے کہا ہے کہ فیس بک نادانستہ طور پر خود کار ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں سے منسلک گروپس کے لیے مواد تیار کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹفیس بک کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام انتہا پسندوں کی شناخت نہیں کر پا رہا نیشنل وسل بلوور سینٹر واشنگٹن نے امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کے فیس بک پیجز کے تین ہزار ممبرز پر ایک تحقیق کی ہے جنہوں نے ان صفحات کو لائیک کر رکھا ہے۔ 

image_pdfimage_print