Voice of Asia News

ایران سے کشیدگی، امریکا نے میزائل سسٹم اور جنگی بیڑہ مشرق وسطی روانہ کردیا

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد اپنا پیٹریاٹ ائیرڈیفنس میزائل سسٹم اور جنگی بیڑے کو مشرق وسطی روانہ کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہناتھا کہ یو ایس ایس آرلنگٹن اور ائیرکرافٹ خلیج میں ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ کو جوائن کریں گے۔حکام کا کہنا تھاکہ مریکا کے یو ایس بی 52 بمبار طیارے بھی قطر کی بیس پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات خطے میں امریکی فورسز کے خلاف ایران کے ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔امریکا کی جانب سے ایران کی دھمکی کی نوعیت سے متعلق مختصر معلومات فراہم کی گئی ہیں جسے ایران نے بے وقوفی قرار دے کر مسترد کردیا ہے اور امریکی صف بندی کو نفسیاتی جنگی حربہ قرار دیا ہے جس کا مقصد ان کے ملک کو دھمکانا ہے۔
وائس آف ایشیا11مئی2019 خبر نمبر128

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •