Voice of Asia News

ہالینڈ کی کھلاڑی کیکی برٹنز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ( وائس آف ایشیا )ہالینڈ کی سٹار کھلاڑی کیکی برٹنز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سیمونا ہالپ کو شکست دے کر کیریئر کا نواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میں شکست کی وجہ سے ہالپ عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں بھی ناکام رہیں۔ سپین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں کیکی برٹنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، اس کے علاوہ وہ پورے میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ میں سیٹ ہارے بغیر چیمپئن بننے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔
 

image_pdfimage_print