Voice of Asia News

جنگجوؤں کیخلاف کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن کاانتظار نہیں کیا جاسکتا ،مودی کی ہرزہ سرائی

 
سرینگر( وائس آف ایشیا )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ فوج جنگجوؤں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا انتظار نہیں کرسکتی۔ شوپیان میں مارے گئے دو نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ جنگجو فوج کے سامنے بم اور بندوق لے کر کھڑے تھے، کیا میرے جوان اْس موقعے پر انہیں مار گرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کرنے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں کشمیر آیا ہوں ہر ایک دوسرے یا تیسرے دن صفائی آپریشن ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کنول دوبارہ سے کھلنے کے لئے تیار ہیں اور مہا ملاوٹی گروپ اب مایوس اور بے تاب ہوگیا ہے کیوں کہ لوگ مضبوط سرکار اور ملک کے لئے ووٹ دے رہے ہیں۔

image_pdfimage_print