Voice of Asia News

سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

 
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف نے ملاقات کی ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے وزیر اعظم کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان نے کہاکہ سرمایہ کاری کا فروغ معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔
وائس آف ایشیا13مئی2019 خبر نمبر129

image_pdfimage_print