Voice of Asia News

ماہرہ خان سمیت دیگرفنکارہانیہ عامر کی حمایت میں بول پڑے

کراچی( وائس آف ایشیا )اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارکے خلاف آواز اٹھائی ہے جس پر ماہرہ خان سمیت شوبز کے دیگر فنکار بھی ان کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل انسٹاگرام پراپنی بغیر میک اپ دوتصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اوردانے (ایکنی) نمایاں تھے جو کافی بدنما لگ رہے تھے۔ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے، خوبصورتی کے یہ معیار آخرکس نے بنائے ہیں کہ صاف اورشفاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔
 

image_pdfimage_print