Voice of Asia News

یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ منگنی بارے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ منگنی بارے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز ان دنوں نہ صرف متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں بلکہ اکثر اوقات ایک دوسرے پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے متعلق اپنے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامرکے لئے صرف ایک لفظ ہے اور وہ یہ ہے کہ ان پر کتاب نہ لکھ دوں جبکہ دوسرے مداح کے ان کی اقرا عزیز کے ساتھ منگنی کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہو بھی گئی۔
 

image_pdfimage_print