Voice of Asia News

دس بارہ نہیں سالانہ کم از کم 60سے 70فلمیں بنانے سے انڈسٹری بحال ہو گی دانش تیمور

لاہور( وائس آف ایشیا )معروف اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ سالانہ دس بارہ فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کی بحالی مشکل ہے ،کم از کم سالانہ 60سے 70فلموں کی نمائش سے ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر فلم کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اس کے لئے کراچی کے فلمسازوں نے بڑی جرات سے قدم اٹھایا ہے اور ابھی تک سب سے زیادہ فلمیں بھی کراچی میں ہی بن رہی ہیں۔لیکن جب تک فلم انڈسٹری میں لاہور کے فلمساز شامل نہیں ہوں گے اسوقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی ایک خواب ہی رہے گی ۔ دانش تیمور نے کہا کہ لاہور ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا گڑھ رہا ہے اور اس روایت کو قائم رہنا چاہیے ۔
 

image_pdfimage_print