Voice of Asia News

الضالع میں یمنی فوج کا بڑا حملہ ، 97 حوثی ہلاک اور 120کو قیدی بنا لیا گیا

 
صنعاء (وائس آف ایشیا)یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے بدھ کے روز حوثی ملیشیا کو الضالع صوبے کے شمال میں واقع شہر قعطبہ سے دور بھگا دیا۔ یہ پیش رفت شدید لڑائی کے بعد سامنے آئی جس کے دوران حوثیوں کے 97 ارکان مارے گئے اور 120 قیدی بنا لیے گئے جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے قعطبہ کے مغربی علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کیا اور اس دوران متعدد عسکری گاڑیاں جلا دینے میں کامیاب ہو گئی۔یمنی فوج کی اسپیشل فورسز شہر کے علاقوں کو محفوظ بنانے اور حوثی ملیشیا کی بچی کھچی ٹولیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔اس سے قبل اتوار کے روز الضالع صوبے کے شمال میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 40 کے قریب حوثی ہلاک ہو گئے تھے۔ مارے جانے والوں میں کئی رہ نما شامل تھے۔ یہ لڑائی قعطبہ کے جنوبی علاقے کے علاوہ نقیل الشیم، حمران السادہ اور العباری کے علاقے میں ہوئی۔ اس دوران یمنی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔اسی طرح دمت شہر میں عینی شاہدین نے بتایا کہ مریس سے 20 حوثی ارکان کی لاشیں دمت پہنچائی گئیں۔

image_pdfimage_print