Voice of Asia News

بھارت کو پاکستان کی جانب سے ائرسٹرائیک کا خدشہ لاحق

سرینگر(وائس آف ایشیا) پاکستان کی جانب سے ائر سٹرائیک کے خدشات کے پیش نظر بھارت نے اپنی سرحدوں پر فضائی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ریاست جموں و کشمیر کے کئی سرحدی علاقوں میں عارضی ائربیس کئے جارہے ہیں جو پاکستان کی کسی بھی ائرسٹرائیک کی کوشش کو فوری طور پر ناکام بناسکتے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان سے متصل سرحدوں پر ائرفورس کے عارضی بیس قائم کررہا ہے اس ضمن میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں کئی سرحدی پٹیوں پر انڈین ائرفورس اپنے عارضی ائر بیس بنارہا ہے بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان بالاکوٹ ائر سٹرائیک کا بدلہ گا اور اسکے لئے کبھی بھی پاکستان ائر سٹرائیک کر سکتا ہے جس کا توڑ کرنے کیلئے بھارت نے سرحدوں پر ائربیس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے واضح رہے کہ وادی کے ضلع پلوامہ میں لیتہ پورہ علاقے میں چودہ فروری کو ہوئے فدائین حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھ گئی اور معاملے نے طول پکڑ کر جنگی صورتحال پیدا کی جس دوران 26فروری کو بھارت نے پاکستان کے بالاکوٹ علاقے میں فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا جس میں بھارت نے دوسو کے قریب افراد کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
وائس آف ایشیا15مئی2019 خبر نمبر32

image_pdfimage_print