Voice of Asia News

نتن گڑگرے کا حالیہ بیان منافقانہ سیاست کا اعلیٰ نمونہ ہے :سید علی گیلانی

سرینگر(وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نئتن گڑ گرے کے حالیہ بیان کو منافقانہ سیاست کا علیٰ غونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متنازعہ ریاست جمون و کشمیر میں گزشتہ 71 برسوں سے بھارت کے حق میں احوال ہمشیہ ہی منقود رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے اختتام پر بی جے پی کے ایک مرکزی وزیر نتن گڑکرے کی طرف سے کشمیر میں نامسائل حالات کا ذکر چھیڑتے ہوئے بھارتی آئین کے اندر ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی پوزینشن کے حامل دفع370 اور 35-A کو پارلیمنٹ میں اکثریت کا ایک اعلیٰ نمونہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے ارباب اقتدار کو آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ رواں الیکشن کے دوران بی جے پی کے ہر ایرے غیرے لیڈروں کی زبان پر ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو نیستو نابوط کرائے جانے جنگی جنوں پیدا کرنے میں آسامن سر پر آٹھانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی گئی اور اب الیکشن کے اختتام پر ریاست جموں وکمشیر میں نامسائل حالات کے پیش نظر ایسانہ کرنے کے دائل اور حلق سے نہ اترانے والی منطق پیش کییجانب سے رہی ہے تاکہ بھارت کے عام کو کشمیر کی اصل صورتحال سے بے خبر رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ جلد بھارت کو تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تسلیم کرکے اس مسئلے کا حل کمشیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنا ہوگا۔
وائس آف ایشیا15مئی2019 خبر نمبر33

image_pdfimage_print