Voice of Asia News

اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان

 
اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندران کے کرپٹ لیڈربولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، وہ ایک بارشریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایئربلومنافع میں اورقومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی، احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی توآپ کے آقا نے بھی کیا۔
وائس آف ایشیا15مئی2019 خبر نمبر92

image_pdfimage_print