Voice of Asia News

’’آپ کے آئیڈیا میں دم ہوا تو سرمایہ ہم دینگے‘‘،فواد چوہدری

  
اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستانی شہریوں کو ان کے آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کر دی، ساتھ ہی کہا ہے کہ آپ کے آئیڈیا میں دم ہوا تو سرمایہ ہم دیں گے۔ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے،آئیڈیا میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارات سائینس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں اگر ہمارے ماھرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے ، تیاری پکڑیں ۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا ہے تو وزارت ِسائنس سے رجوع کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اس آئیڈیا سے متاثر ہوئیتو اسے 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ دیں گے۔
وائس آف ایشیا15مئی2019 خبر نمبر94

image_pdfimage_print