Voice of Asia News

عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،آصف زرداری

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے حکو مت کو بھی اندازہ ہے اس لئے تو مجھ پر کسیز بن رہے ہیں ،بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے انگاروں پربھی چل لے گا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی جب تک نیب کی کا رروائیاں بند نہیں ہو نگی معیشت درست نہیں ہو گی ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا یہ کیا ہے کہ لوگوں کو پہلے امیر بناؤ اور پھر ٹیکس لگاؤ۔انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے، بلاول کو بھی اسی انگاروں پر چلنا ہے، صحافی نے سوال کیا کہ اگر جیلوں سے نہیں ڈرتے تو پھر ضمانتیں کیوں کرواتے ہیں، ن جس پر سابق صدر نے کہا کہ ضمانت میرا آئینی حق ہے، آپ کو بھی جیل ساتھ لے کر جاؤں گا۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ اس بات کا ان کو بھی اندازہ ہے اس لیے تو کیسز بن رہے ہیں، پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے حکو مت نا کام ہو چکی ہے ملک کے حا لا ت سب کے سامنے ہیں منگائی عروج پر ہے غریب بیچارہ فاقوں پر مجبور ہے دہشتگردی پھرسے سر اٹھا رہی ہے جبکہ حکو مت نیب کے ساتھ ملکر اپو زیشن کو جیلو ں میں بند کر نے پر لگی ہو ئی ہے ۔
وائس آف ایشیا15مئی2019 خبر نمبر89

image_pdfimage_print