Voice of Asia News

آرمی چیف کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) آرمی چیف کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، ملاقات میں ملک کی امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیفجنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ملک میں امن و امان، داخلی اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

image_pdfimage_print