Voice of Asia News

انسٹام گرام پر فالورز کے کہنے پر انڈونیشی دوشیزہ نے خود کشی کرلی

کولالمپور(وائس آف ایشیا )ملائیشیا کی پولیس ایک نوجوان لڑکی کی سوشل میڈیا پر فالورز سے خود کشی کے بارے میں رائے لینے کے بعد عمارت کی چھت سیکود کر خود کشی کرنے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ملائیشیا کی ایک 16 سالہ لڑکی جس کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے نے ‘انسٹا گرام’ پر اپنے فالورز سے پوچھا تھاکہ آیا اسے خود کشی کرنی چاہیے یا نہیں۔ اس نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کیساتھ لکھا کہ زندگی اور موت میں سے کسی ایک آپشن کے انتخاب میں آپ میری مدد کریں۔ اس کے کچھ دیر بعد اس نے ایک مکان کی چھت سیکود کرخود کشی کرلی تھی۔ملائیشیا کے پولیس چیف عادل ابو الحسن نیبتایا کہ لڑکی نے اپنے فالورز کے کہنے پر خود کشی کی کیونکہ اس کے انسٹا گرام پر فالورز میں سے69 فی صد نے اسے زندگی اور موت کے آپشن میں موت کے آپشن کی حمایت کی تھی۔پولیس سربراہ کا کہنا تھاکہ خود کشی کرنے والی لڑکی کی لاش پورٹ مارٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ خود کشی کرنے والی لڑکی پہلے بھی بہت زیادہ ڈیپریشن کا شکار رہ چکی ہے۔دوسری جانب ‘انسٹا گرا’ کے ایشیائی اور پیسیفک سمندر کے علاقوں کے عہدیدار نے بتایا کہ خود کشی کرنیوالی لڑکی نے 24 گھنٹے تک اپنا سروے جاری رکھا اور اس دوران 88 فی صد صارفین نے اس کی زندگی کے حق میں رائے دی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •