Voice of Asia News

جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی،سربراہ پاک فضائیہ

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی،امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہو گا۔جمعرات کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے جینزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔ایئر چیف نے کہاکہ اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔غیر ملکی جریدہ نے کہاکہ جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر B بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار، جدید ترین آلات سے لیس ہے۔انہوں نے کہاکہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پے اے سی نے 2009ء سے ابتک، 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے۔انہوں نے کہاکہ پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔
وائس آف ایشیا16مئی2019 خبر نمبر106

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •