Voice of Asia News

پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داواتوئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔ ۔ آرمی چیف اگلے مورچوں پر گئے اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف کو سرحد پر آہنی باڑ لگانے کی پیشرفت، آپریشن، سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔۔ خیال رہے کہ دوا توئی میں یکم مئی کو دہشت گردوں کے حملے میں 3جوان شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے علاقے میں استحکام کیلئے پاک فوج کے بلندحوصلے اور کوششوں کو سراہا ،آر می چیف نے کہا کہ کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اور علاقے کے امن میں اپنا مثبت کردارجاری رکھے ہوئے ہے تاہم پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں موثربارڈر مینیجمنٹ کے لیے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے،پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔ ، حتمی کامیابی کیلئے ہمیں صبر، تحمل،عزم اور متحدہوکے آگے بڑھنا ہوگا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •