Voice of Asia News

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ، 152 روپے کا ہو گیا

کراچی ( وائس آف ایشیا) ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ اور روپے کی مسلسل بے قدری جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 152 روپے ہو گئی۔ جبکہ آج صبح انٹر بینک میں ڈالرایک روپے 13پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 149روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ملک میں مہنگائی کے طوفان کے خدشے کے پیش نظر ڈالر کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کئی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی سیونگ کے لیے ڈالر خرید رکھے ہیں۔ ہمیں عوام سے اپیل کرنی چاہئیے کہ وہ گھروں میں موجود اپنے ڈالرز باہر لائیں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •