Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیرکی ملاقات

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ سکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے علاقائی امن واستحکام کے قیام کیلئے پاکستان کی کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں باہمی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •