Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولش افواج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی( وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پولش فوج کے سربراہ نے آج جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاعی ، تربیتی اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج نے زبردست کردار ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کے مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا خیرمقدم کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •