Voice of Asia News

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک کے سکیورٹی امور پر بات چیت کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج وزیراعظمعمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ پاک فوجکے پیش ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی آج ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم اور آرمی چیف ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •