Voice of Asia News

رتوڈیرو ،ایچ آئی وی کے مزید 20 مریض سامنے آگئے

 
رتوڈیرو( وائس آف ایشیا)رتوڈیرو میں سکریننگ کے دوران ایچ آئی وی کے مزید 20 مریض سامنے آ گئے ، رتوڈیرو اور گردونواح میں اب تک ایچ آئی وی پازیٹو کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 638 تک پہنچ گئی ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمنکے مطابق اب تک 21 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 522 اور بڑوں کی تعداد 116 ہے۔ایچ آئی وی کے پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لینے والی ماہرین کی ٹیم محکمہ صحت اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے واپس کراچی روانہ ہوگئی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •