Voice of Asia News

ہو اوے کمپنی پر امریکی دباؤ اقتصادی غنڈہ گردی ہے، چینی وزیر خارجہ

 
بشکیک( وائس آف ایشیا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ بغیر کسی وجہ کے ہواوے جیسے چینی نجی کاروباری اداروں کو ریاستی طاقت کے استعمال کے ذریعے دبانے کی کو شش کررہاہے،یہ اقتصادی غنڈہ گردی ہے۔وانگ یی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکا میں کچھ لوگ چین کی ترقی کے جائز حق کو برداشت نہیں کررہے،یہ لوگ چین کی ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں.جس کی ایک مثال بغیر حقائق و ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگاکر ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہواوے جیسے چینی نجی کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی اور دشمنی ہے، جو اقتصادی غنڈہ گردی کی ایک روایتی مثال ہے۔وانگ یی نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کے اس طرز عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •