Voice of Asia News

اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے، مایا علی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )پاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ میں نے محنت اورلگن سے اپنے خوابوں کو یقینی شکل دی۔ذرائر ابلاغ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام میں اپنے کیرئیر کے متعلق اپنی ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی میں کسی کی مدد کے بغیر آئی ہوں اور جب میں نے اس فیلڈ میں قدم رکھا تو میں بالکل اکیلی تھی نہ مجھے کسی کی رہنمائی حاصل تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کام سے اپنے آپ کو منوایا ہے اور ہمیشہ اپنے کام کو پوری لگن اور ایمانداری سے کیا ہے اور آج وہ جس مقام میں ہیں وہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

 

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •