Voice of Asia News

بریٹ لی نے ورلڈ کپ میں خطرناک بولرز کے نام بتادیئے

 لندن( وائس آف ایشیا) سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے ورلڈکپ کے لیے اپنے 3فیورٹ اور حریف ٹیموں کیلئے خطرہ بنانے والے بولرز کے نام بتادیئے لیکن کوئی پاکستان بولر ابھی تک بریٹ لی کو متاثر نہیں کرسکا۔اپنی طوفانی گیندوں سے حریف بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے والے سابق پیسر بریٹ لی نے دو آسٹریلوی اور ایک بھارتی بولرز کو سراہا ہے۔ ان کے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کے پاس مچل اسٹارک کی شکل میں ایک کامیاب بولر موجود ہے، ماضی کی طرح اسٹارک اب بھی اپنی رفتار، لائن، لینتھ اور مہارت سے آسٹریلوی ٹیم کے لیے فتح گر بولر ثابت ہوسکتا ہے۔بریٹ لی کی نظر میں بھارتی بولر جسپریت بھمرا بہت ہی زبردست ہے،اس کا ریکارڈ نہایت شاندار ہے جبکہ وہ نئی اور پرانی بال پر مہارت رکھنے کے ساتھ یارکرز کرنے میں بھی کمال رکھتاہے۔ بریٹ لی نے آسٹریلوی ٹیم ہی کے پیٹ کمنز کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔ ان کے نزدیک کمنز ہر لحاظ سے ایک مکمل پیکج بولر ہے۔
 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •