Voice of Asia News

ٹاپ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا راج

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) ٹاپ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا راج ہے ابتدائی10کھلاڑیوں میں عماد وسیم اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں دونوں بالترتیب چوتھے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ بنگلہ دیشی شکیب الحسن نمبر ون کے اعزاز کے ساتھ ورلڈ کپ کھیلیں گے افغانستان کے بھی 2کرکٹر راشد خان اور محمد نبی فہرست میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کا زیادہ انحصار اپنے آل راؤنڈرز پر ہو گا جو بیٹ اور گیند دونوں کے ساتھ کامیابی میں کردار ادا کرسکتے ہیں، اسی کے ساتھ وہ اپنے کپتانوں کو متوازن الیون میدان میں اتارنے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔ سینئر ترین بنگلہ دیش کھلاڑی شکیب الحسن بطور نمبرون آل راؤنڈر ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ 32سالہ کرکٹر اس وقت بہترین فارم میں ہیں، انھوں نے آئرلینڈ میں کھیلی گئی ٹرائنگولر سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، شکیب نے140رنز بنائے، جس میں2ناقابل شکست ففٹیز شامل تھیں، انھوں نے2وکٹیں بھی لیں،وہ اس وقت آل راؤنڈرز رینکنگ میں شکیب359پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ان کے بعد سابق نمبرون افغانی راشد خان ہیں، تیسری پوزیشن پر ایک اور افغان آل راؤنڈر محمد نبی 319پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہیں۔ پاکستان دوسری ٹیم ہے جس کے2آل راؤنڈر ٹاپ 10میں شامل ہیں، ان میں سے عماد وسیم چوتھے جبکہ محمد حفیظ ساتویں نمبر پر ہیں، ان دونوں کے درمیان نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر پانچویں اور ا انگلینڈ کے کرس ووئکس چھٹے نمبر پر قابض ہیں۔ ویسٹ انڈیز کپتان جیسن ہولڈر آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا نے نویں پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کو اپنے آل راؤنڈر بین اسٹوکس سے ورلڈ کپ میں کافی امیدیں ہیں، وہ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز سے صرف 8پوائنٹس پیچھے ہونے کی وجہ سے ٹاپ 10میں جگہ نہیں بنا پائے اور 11ویں درجے پر موجود ہیں۔ سری لنکاکے سابق کپتان میتھیوز کا دسواں نمبر ہے۔
 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •