Voice of Asia News

پی سی بی کی قائم کردہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کرکٹ کلبوں کو لوٹنے لگی

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کردہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کرکٹ کلبوں کو لوٹنے لگی، ایڈ ہاک کمیٹی کلب ٹورنامنٹ کے نام پر کلبوں سے دس، دس ہزار روپے لیکر لاکھوں کمانے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کو تین ماہ میں دو ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹس منعقد کروانے سمیت کرکٹ کلبوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر رکھی تھی تاہم راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کا دفتر اپنے قبضہ میں لینے کے بعد کرکٹ کلبوں کے عہدداران کو بلا وجہ تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور پی سی بی کی زیر نگرانی ہونیوالے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے تمام رجسٹرڈ کلبوں کو 10،10ہزار روپے جمع کروانے کی ہدایت کرکے کرکٹ دشمن فیصلے کرنے لگی ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے اورراولپنڈی کے متعدد کرکٹ کلبوں کی جانب سے پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ہارون رشید اور دیگر حکام کو لکھے گئے خطوط کی بھی کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہارون رشید کی ایما پر سیاسی مقاصد پورے کرنے کیلئے راولپنڈی کے بعض کرکٹ کلبوں کو مینہ طور پر بلیک میل بھی کیا جا رہا ہے جس پر راولپنڈی میں کرکٹ کلبوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور کرکٹ کلبوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور کرکٹ کلبوں کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کریں، دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ انکا راولپنڈی کرکٹ کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے،پی سی بی کی کوشش ہے کہ راولپنڈی میں کرکٹ کے معاملات کو جلد بہتر کیا جائے اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ کے الیکشن بھی جلد منعقد کروائیں جائینگے تاکہ منتخب لوگوں کرکٹ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •