Voice of Asia News

بھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی,ہرش وردھن

نئی دہلی (وائس آف ایشیا)ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکا میں بھارتی سفیر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روک دی ۔ ہرش وردھن نے کہا کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیرمعمولی کمی لاچکا تھا، تاہم امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران سے تیل کی درآمد نہیں کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ایران سے تیل کی درآمد کاحجم صرف 10 لاکھ ٹن تھا،جبکہ امریکی اتحادی کے طور پر وینزویلا سے بھی تیل درآمد نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ضرور ہے کیونکہ بھارت اپنی ضروریات کا10 فیصد ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران امریکا مسئلے پر بطورتھرڈ پارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
وائس آف ایشیا23مئی2019 خبر نمبر27

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •