Voice of Asia News

بھارت بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹرشیریں مزاری نے کہاہے کہ پاکستان فلسطینی اورکشمیری عوام کے منصفانہ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔اسلام آبادمیں تنازعہ فلسطین اوراس کے حل کی تلاش کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فلسطین کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے اور وہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کی تسکین کیلئے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہر نئی نسل نے بھارت کے غیر قانونی تسلط کو مسترد کر دیا ہے۔
وائس آف ایشیا23مئی2019 خبر نمبر13

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •