Voice of Asia News

جنوبی ضلع کولگام میں دو نو جوانوں کی شہادت پر ہڑتال دکانیں بند

سری نگر(وائس آف ایشیا) جنوبی ضلع کولگام میں دو نو جوانوں کی شہادت پر ہڑتال رہی ۔ اس دوران اکثر دکانیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل رہا۔ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری پر بھی اثر پڑا۔کے پی آئی کے مطابق ہڑتال کا اثر ضلع ہیڈ کوارٹر اور اس کے آس پاس کے علاقوں دمحال ہانجی پورہ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ گوپالپورہ میں دو مقامی نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہڑتال کی گئی تھی۔ ادھر دو نوں نوجوانوں کے آبائی گاؤں پانیواہ اورفیری پورہ میں تعزیت پرسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
وائس آف ایشیا23مئی2019 خبر نمبر17a

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •