Voice of Asia News

چیئرمین نیب کو خاتون نے پھنسانے کی کوشش کی ، اعتزاز احسن

 
لاہور( وائس آف ایشیا)پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما و بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو خاتون نے ٹریپ کرنے کی کوشش جس میں چیئرمین نیب اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے ۔ اگر چیئرمین نیب کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو وہ بتائیں کہ کس نے انہیں دھمکیاں دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہو گا ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے چیئرمین نیب کو پھنسانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں جسٹس (ر) جاوید اقبال اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے ۔ چیئرمین نیب نے میڈیا کو ایڈریس کیا جس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے حالانکہ چیئرمین نیب کا کیا کام کہ وہ جانبدار ہو کر حکومت سنبھالیں ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ چیئرمین نیب بتائیں کہ آخر ان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے عوام ، سیاستدان و بزنس کمیونٹی کو بدعنوان کہنا درست نہیں ہے ۔
وائس آف ایشیا23مئی2019 خبر نمبر162

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •