Voice of Asia News

جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی( وائس آف ایشیا ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں اور امن کیلئے کردار ادا کریں، ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ خطے کو تمام اطراف سے تصادم سے دور رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پرایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •