Voice of Asia News

ٹیکنالوجی کا استعمال بچوں کی صحت کیلئے خطرناک

بیجنگ(وائس آف ایشیا) ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ موبائل فون کثرت سے استعمال کرنے والے نوجوانوں اور بچوں کی نیند، موڈ اور ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ایشیائی ماہر نفسیات ڈاکٹر زینگ یان نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں بالغ نوجوانوں اور بچوں کی کل تعداد 3 ارب سے بھی زائد ہے جو کہ مستقبل میں بھی کسی نہ کسی طرح کی موبائل فون ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، موبائل ٹیکنالوجی بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی نشو و نما کے مراحل کے دوران ان کی پہچاننے اور ادراک کرنے کی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتی ہے، جس کے نتیجے میں ان کا موڈ، نیند اور ذہنی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ایک تحقیقاتی مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے یان نے بتایا کہ موبائل فون کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے نوجوانوں خصوصاً بچوں کی ذہنی نشو و نما بھی متاثر ہوتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے