Voice of Asia News

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد، کراچی (وائس آف ایشیا) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عید سے قبل کاروبار کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان جاری ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 301 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 35 ہزار 673 کی سطح پرٹریڈ کررہی ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلسہ جاری ہے۔ ڈالر سترہ پیسے کمی سے ایک سو سینتالیس روپے پچہتر پیسے کا ہوگیا ہے۔عید کی لمبی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہاہے ۔کاروبار کیآغاز پر 100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس کمی دیکھی گئی اور کرنٹ انڈیکس 35 ہزار 650 کی سطح سے نیچے آگیا۔تاہم اس وقت مارکیٹ میں 100انڈیکس 235پوائنٹس کمی کے ساتھ ہے اور کرنٹ انڈیکس 35ہزار 739پوائنٹ 24کی سطح پر موجود ہے۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 571 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 536 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 655 پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 176,397,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,544,309,325 بنتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •