Voice of Asia News

عیدالفطر پر 360 ارب کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے، اسٹیٹ بی

 
کراچی( وائس آف ایشیا)مرکزی مالیاتی بینک کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین سو ساٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک نے ملک بھر کے سولہ دفاتر سے تین سو ساٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے،کیش کاونٹرز اور ایس ایم ایس کی مد میں چون ارب روپے جاری کئے گئے۔ترجمان کے مطابق ایس ایم ایس کی سہولت ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی سترہ سو سے زائد شاخوں اور سولہ فیلڈ دفاتر پربھی دستیاب تھی، اس سہولت سے تیس لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بینک دولت نے بینکوں کو کافی مقدارمیں بلند مالیت کے نئیکرنسی نوٹ جاری کئے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو نقد رقوم کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ ٹیمیں اپنے فرائض انجام دینگی۔
وائس آف ایشیا 4جون 2019 خبر نمبر5

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •