Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ(وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مکہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ قمر جاوید باجوہ کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔آرمی چیف نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے اور پاکستان کی ترقی اور تحفظ کے لیے دعا کی۔آرمی چیف نے شاہی خاندان کے خصوصی مہمان کے طور پر عمرہ ادا کیا۔ قمر جاوید باجوہ سعودی شاہی خاندان کے اہم اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے عمرہ کیا تھا اور ان کے لیے خصوصی طور پر روزضہ رسول ﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •