Voice of Asia News

شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے بیٹے کی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ پُرنم

ہنزہ (وائس آف ایشیا) شمالی وزیرستان بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونیوالے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نمازجنازہ ہنزہ میں ادا کردی گئی۔شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت کے علاقے جوٹیال میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقے ہنزہ روانہ کردیا گیا جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔اس موقع پر ایسے مناظر دیکھنے کو آئے جس نے ہر آنکھ اشک بار کر دی۔اس حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں شہید کا بیٹا "بابا بابا” کی صدائیں لگاتے ہوئے رو رہا ہے اور والد کے تابوت کو چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا۔یقیناََ یہ مناظر تمام پاکستانیوں کے دل پر چھریاں پھیرنے کے مترادف ہے اور وہیں ہمیں اس بات کا بھی احساس دلا رہے ہیں کہ اگر ہم گھر سکون سے سوتے ہیں تو اس کے پیچھے شہیدوں کی بے پناہ قربانیاں موجود ہیں،اور اس کے بعد ان شہیدوں کے اہل خانہ کا صبر موجود ہے جو دشمنوں کے حوصلے مزید پست کرتا ہے۔اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ میری فوج کو برا بھلا کہتے ہیں وہ ایک بار یہ ویڈیو دیکھ لیں۔جب میں اور آپ گھر میں سو رہے تھے تو یہ کرنل شہید ہوا۔ان کی بیوہ پر نہ جانے کیا گزر رہی ہو گی اور ان کا معصوم بیٹا کس سے سوال کرے گا کہ میرا بیٹا کہاں ہے۔حکمرانوں کو ان خاندانوں کے لیے کچھ کرنا چاہئیے اور وزیراعظم عمران خان کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لیے جانا چاہئیے۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس میں پاکفوج کے افسران سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے، حملے میں ارشد کریم بیگشہید ہوئے شہید کا جسدِ خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، آبائی شہر پہنچنے پر سکولوں کے بچوں اور اہلِ علاقہ کا سڑک پر شہید کے تابوت کا استقبال کر کے خراجِ تحسین پیش کیا۔

کرنل کریم بیگ شہید کے بیٹے کے جذبات ہم فیسکی بکی اور ٹوئٹری یہ دکھ کبھی بھی محسوس نہیں کر سکتے

Posted by Mureed Abbas Khar on Saturday, June 8, 2019

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •