Voice of Asia News

روہت شرما اور دھون نے 16ویں مرتبہ سنچری دوسری جوڑی کا اعزاز پا لیا

 لندن ( وائس آف ایشیا ) بھارتی بلے بازوں روہت شرما اور شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اوپننگ شراکت میں 16ویں مرتبہ سنچری پلس رنز بنا کر مشترکہ طور پر دنیا کی دوسری جوڑی کا اعزاز پا لیا، شرما اور دھون نے اتوار کو ورلڈ کپ میں ا?سٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپننگ شراکت میں 127 رنز جوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، دونوں بلے بازوں نے اوپننگ شراکت میں 16ویں مرتبہ سنچری پلس رنز بنا کر ا?سٹریلوی بلے بازوں میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ کو جوائن کر لیا ہے، اوپننگ شراکت میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ٹنڈولکر اور گنگولی کو حاصل ہے جنہوں نے 21 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •