Voice of Asia News

چین کا ہواوے پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ‘سنگین نتائج’ کا انتباہ

 
بیجنگ ( وائس آف ایشیا )چین نے ہواوے پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ‘سنگین نتائج’ کا انتباہ دیا ہے۔یہ دعویٰ امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا اور یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب چین کی جانب سے ‘غیر معتبر کمپنیوں’ کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے اراکین نے چینی وزارت تجارت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیداران کے ساتھ ایسی کمپنیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں جو چین میں اپنی مصنوعات برآمد کرتے ہیں۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون کونسی کمپنیوں کو ان ملاقاتوں میں شامل کیا گیا بس یہ بتایا گیا کہ ان میں دنیا کی چند اہم ترین سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کے ساتھ دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل تھیں۔چینی حکام نے امریکی کمپنیوں کو اپنے کارخانے دیگر ممالک میں منتقل کرنے کے حوالے سے خبردار کیا اور کہا کہ انہیں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف لابی کرنا چاہیے۔چینی حکام کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے اقداامات کے مستقل نتائج سامنے آسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق غیر امریکی کمپنیوں کو کہا گیا کہ اگر وہ چینی کمپنیوں کو سپلائی جاری رکھتی ہیں تو انہیں ان نتائج کا سامنا نہیں ہوگا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •