Voice of Asia News

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 40پیسے کااضافہ

کراچی (وائس آف ایشیا ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے میں فروخت ہونے لگا۔جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 40پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 151 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباریی ہفتے کے آغاز میں منفی رحجان دیکھنے میں آیا۔خیال رہے روپے 5 پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 149روپے 65پیسے کا ہو گئی ہے۔گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2014ء تا 2017ء اور رواں مالی سال 2018ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 101.29 روپے سے لیکر 105.39 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے رجحان سے ڈالر کی قیمت 152.27 روپے کی سطح تک بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران ڈالراور پاکستانی روپے کا انٹربینک اوسط ایکسچینج ریٹ 102.85 روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2015ء کے دوران اس کی شرح بادلہ 101.29 روپے تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ء کے دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ سے اس کی قیمت 104.23روپے رہی ہے اور اسی طرح مالی سال 2017ء کے دوران ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اسے اوسط ایکسچینج ریٹ 104.69 روپے رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ء ے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 109.84 روپے رہا تاہم جاری مالی سال 2019ء کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 152.27 روپے تک پہنچ گیا۔
وائس آف ایشیا10جون 2019 خبر نمبر57

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •