Voice of Asia News

گرفتاریاں غیر ضروری، بلا جواز اور غیر انسانی ہیں اشرف صحرائی

سری نگر( وائس آف ایشیا)چیرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے دو ارکان طارق احمد شیخ اور فاروق احمد شیخ( بانڈی پورہ )کو عید سے ایک دن قبل گرفتار کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر ضروری، بلا جواز اور غیر انسانی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اگر انسانی اور اخلاقی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو انسانیت کا تقاضا تھا کہ عیدکے موقعہ پرکشمیری سیاسی قیدیوں کو عید پر رہا کیا جانا چاہئے تھا ،تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ عید کے موقعے پر دوگونہ خوشی محسوس کرپاتے ،مگر بدقسمتی سے یہاں جو لوگ اپنے گھروں میں تھے ،ان کو بھی گھروں سے گرفتار کرکے تھانوں اور جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اور عید کے بعد بھی پلوامہ ،شوپیان ،کولگام ،اسلام آباد اور ترال میں شبانہ چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔صحرائی نے تمام گرفتار شدگان کی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔
وائس آف ایشیا11جون 2019 خبر نمبر4

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •