Voice of Asia News

پاکستان میں ہر10 میں سے 4 بچے غذائی کمی کا شکار ہیں

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکی جانب سے نیشنل نیوٹریشن سروے 2018 جاری کردیا گیا ہے جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں. وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکی طرف سے ‘‘نیشنل نیوٹریشن سروے 2018 ‘‘ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں ہر10 میں سے 4 بچے غذائی کمی کا شکار ہیں، ایسے بچوں کی تعداد 40.5 فی صد ہے جن میں لڑکوں کی تعداد 40.9 فی صد اور لڑکیوں کی تعداد 39.4 فی صد ہے۔سروے کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا بچہ وزن کی کمی کا بھی شکار ہے جبکہ 9.5 فی صد بچوں کا وزن زیادہ ہے‘ 7 سال کے دوران وزن کی زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے ملک میں 48.4 فی صد بچوں کوماں کا دودھ دیا جاتا ہے اورماں کا دودھ پلانے کا زیادہ رجحان خیبر پختونخواہ میں ہے جو60.8 فی صد ہے. سروے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 36.9 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے بلوچستان اور فاٹا زیادہ متاثر ہیں بلوچستان کی 50 فی صد آبادی جب کہ فاٹا میں 54.6 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔سروے کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا بچہ وزن کی کمی کا بھی شکار ہے جبکہ 9.5 فی صد بچوں کا وزن زیادہ ہے‘ 7 سال کے دوران وزن کی زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے ملک میں 48.4 فی صد بچوں کوماں کا دودھ دیا جاتا ہے اورماں کا دودھ پلانے کا زیادہ رجحان خیبر پختونخواہ میں ہے جو60.8 فی صد ہے. سروے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 36.9 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے بلوچستان اور فاٹا زیادہ متاثر ہیں بلوچستان کی 50 فی صد آبادی جب کہ فاٹا میں 54.6 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔
وائس آف ایشیا11جون 2019 خبر نمبر8

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •