Voice of Asia News

دپیکا پڈوکون فلم میں اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی

 ممبئی ( وائس آف ایشیا )بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یوں تو نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، تاہم دونوں نے ا?ج تک ایک ساتھ فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا تھا۔لیکن اب دپیکا پڈوکون نے نہ صر ف اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی ہیں بلکہ وہ فلم میں ان کی اچھی بیوی بننے کے لیے شادی شدہ خاتون سے تربیت بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ٹائمز ناؤ کے مطابق ا?نے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی، تاہم وہ کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون سابق کرکٹر کپیل دیو کی اہلیہ روما کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں کپیل دیو کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے، جنہوں نے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے کپیل دیو اور سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت بھی گزارا تھا۔اب دپیکا پڈوکون بھی کیپل دیو کی اہلیہ روما کا کردار اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ سے تربیت لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ ’83‘ کی کہانی صرف کپیل دیو کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی، بلکہ یہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •