Australia cricket captain Aaron Finch gestures during the fourth one-day international (ODI) cricket match between India and Australia at the Punjab Cricket Association Stadium in Mohali on March 10, 2019. (Photo by Prakash SINGH / AFP) / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE-----
Voice of Asia News

ایرون فنچ نے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا

اوول ( وائس آف ایشیا ) آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایرون فنچ نے کہا ہے کہ زیمپا کو جیب میں ہاتھ رکھنے کی عادت ہے، اور وہ جیب میں ہاتھ گرم کرنے والا رومال ساتھ رکھتے ہیں۔ایڈم زیمپا کی تصاویر سے متعلق آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر نہیں دیکھیں لہٰذا اس ہر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا تاہم یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ زیمپا ہاتھ گرم کرنے والا رومال جیب میں رکھتے ہیں اور ہر میچ میں ان کے پاس وہ رومال ہوتا ہے۔‘‘یاد رہے کہ عالمی کپ 2019 میں بھارت کے خلاف اوول پر کھیلے جارہے میچ کے دوران دیکھا گیا کہ زیمپا بار بار اپنی جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ایک موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنی ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •