Voice of Asia News

کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سے شائقین کی جانب سے نازیبا کلمات پر معافی مانگ لی

 اوول ( وائس آف ایشیا )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سے شائقین کی جانب سے نازیبا کلمات ادا کرنے اور برا بھلا کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف بلے بازی کے دوران اسٹیو اسمتھ کو میدان میں موجود بھارتی شائقین کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا، شائقین اسٹیو اسمتھ کے خلاف ’’ دھوکے باز ‘‘ کے نعرے بلند کرتے رہے، اس موقع پر بھارتی کپتان نے شائقین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیو اسمتھ کو سراہنے کا کہا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے کے لئے ا?ئے لوگوں میں زیادہ تعداد بھارتیوں کی تھی اس لئے میں چاہتا تھا کہ کوئی غلط مثال قائم نہ ہو، میرے خیال میں اسمتھ نے کوئی ایسا گناہ نہیں کیا کہ ان کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے ساتھ ایسا کچھ ہو جاتا اور میرے معافی مانگنے کے بعد لوگ اس طرح کا رویہ رکھتے تو مجھے بھی بہت برا لگتا، اسی لئے میں نے اس معاملے میں مداخلت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ بات بری لگی اور انہوں نے اسمتھ کو کہا کہ وہ تمام شائقین کی جانب سے معافی مانگتا ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •