Voice of Asia News

امریکی وزیر خارجہ کی چین بارے باتیں مغالطوں سے بھری ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ( وائس آف ایشیا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے بارے میں مائیک پومپیو کی باتیں سب جھوٹ اور مغالطوں سے بھری ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ کہتا ہے کہ ہواوے جیسی چینی کمپنیوں کے پاس سکیورٹی خطرات ہیں، تاہم اس بارے میں اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا چین نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ امریکا نے ریاستی طاقت کا استعمال کر تے ہوئے بے بنیاد الزامات لگا کر ہواوے جیسی چینی نجی کمپنی کیخلاف کارروائی کی ہے جو غیر اخلاقی اور ہتک آمیزہے اور جو امریکا جیسے بڑے ملک کو زیب نہیں دیتا۔اس کے علاوہ میں مسٹر پوپپو کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ان کے بیان کی کسی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔ 6 جون تک، ہواوے کی ویب سائٹ کے مطابق، ہواوے نے دنیا کے 30 ممالک میں 3۔جی کے 46 تجارتی معاہدے کئے ہیں، ان ممالک میں سے امریکا کے بعض اتحادی اور کچھ یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔
وائس آف ایشیا11جون 2019 خبر نمبر35

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •