Voice of Asia News

آصف زرداری کی گرفتاری میرے پیارے ابو جان کو واپس نہیں لاسکتی۔ فاطمہ بھٹو

کراچی(وائس آف ایشیا) بینظیر بھٹو شہید کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر دل کو تڑپا دینے والا پیغام جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بیٹی کے طور پر آصف زرداری کی گرفتاری میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ، یہ میرے پیارے ابو جان کو واپس نہیں لا سکتی ، جنہیں میں نے اپنے سامنے مرتے ہوئے دیکھا تھا۔‘‘فاطمہ بھٹونے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’بطور بیٹی ، میں صرف خدا کے انصاف کا ہی انتظار کر سکتی ہوں کہ کوئی بھی اس درد اور تشدد سے نہ گزرے جو کہ میرے والد مرتضیٰ بھٹو ،ان کے چھ ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کو اس وقت برداشت کرنا پڑا تھا جب انہیں 23 سال پہلے قتل کیا گیا تھا۔‘‘یاد رہے کہ مرتضیٰ بھٹو 42سال کی عمر میں20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •