Voice of Asia News

قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ محمد اشرف صحرائی

 
سری نگر( وائس آف ایشیا) تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے آونیورہ شوپیان میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں قوم کے لئے ایک انمول اثاثہ ہیں، جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے دی جارہی ہیں ۔ محمد اشرف صحرائی کے سرینگر میں جاری ایک بیان کے مطابق چیئرمین تحریک حریت کی ہدایت پر پارٹی رہنما محمد رفیق اویسی نے شہید طفیل احمد متو کی برسی پر مزار شہدا سرینگر پر منعقدہ تعزیتی مجلس میں شرکت کی جبکہ بشیر احمد قریشی اورسید ظہور الحق گیلانی پر مشتمل پارٹی وفد نے شہید کے گھر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ طالب علم شہید طفیل احمد متو کوبھارتی فورسز نے 11جون2010 کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیا تھا جب وہ کھیل میں مصروف تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •