Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر میں موسلا دار بارشوں تیز آندھی اور ژالہ باری

 
سری نگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں موسلا دار بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی کے نتیجے میں فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاہے ۔ کئی علاقوں میں درجنوں مکانات کے چھتیں اڑا گئیں اور درخت اکھڑ گئے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔گذشتہ رات کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ایک پل پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجے میں ڈھ گیا جبکہ پٹن علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ چاندل۔وانیگام روڑ پر بنا ،نالہ فیروزپورہ کا پل پانی کے تیز بہاؤ میں آکر ڈھ گیا جس سے درجنوں دیہات کٹ کر رہ گئے ہیں۔ پٹن کے کھورو ، شیرا باد اور ہانجی ویرا گاؤں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں بہت پانی جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ بارش کے دوران گاندربل میں ایک درخت گرنے سے37 سالہ محمد یوسف جاں بحق اور اسکے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ گاندربل میں تازہ برف باری کے نتیجے میں سری نگر جموں وکشمیر ہائی وے بھی بند ہو گئی ہے ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں طوفان باد بارواں کی وجہ سے شما ل و جنوب میں فروٹ باغات کو نقصان پہنچا جبکہ سبزیوں کی کیاری دھان کی پنیر ،اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ خراب موسمی صورتحال اور تازہ بارشیں اور کئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے شما ل و جنوب میں میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز آندھی ، بادل پھٹنے اور بجلی کڑکنے کی واقعات رونما ہونے کے بعد لوگ گھروں میں سہم کر دہ گئے۔ اد تیز ہواؤں اور کئی مقامات پر زبردست ژالہ باری کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور سیب کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کے باعث باغ مالکان اور کسان خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان کی سال بھر کی آمدنی کے ذرائع مکمل طو پر تباہ وبرباد ہو گئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •